پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر پی ٹی آئی نے پاک فوج کی مکمل حمایت کا پیغام دیا ہے: رئوف حسن

 اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بغیر حقائق کے پاکستان پر الزام لگایا اور ان کے پاس دس منٹ کے اندر رپورٹ کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں تھے،پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر پی ٹی آئی نے پاک فوج کی مکمل حمایت کا پیغام دیا ہے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ یہ بھارت کی سکیورٹی ایجنسیوں کی ناکامی ہے جو انھیں آگاہ نہیں کر سکے، انگلی اٹھانے سے پہلے ان کے پاس حقائق اور شاہد ہونے چاہیے تھے۔