لندن(آئی ا ین پی ) لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر پاکستانیوں نے اپنا احتجاج ریکار ڈ کرواتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب د یا جائے گا۔احتجاج کے شرکا کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی تو انہیں فروری 2019 جیسی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔مسلم لیگ (ن )برطانیہ کے صدر احسن ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ہر واقعے کے بعد الزام پاکستان پر لگادینا بھارت کی پرانی عادت ہے، عالمی طاقتیں، بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگانے پر بھارت سے جواب طلب کریں۔