لاہور(سپورٹس ڈیسک): ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد سابق کرکٹرز نے ٹیم اور منیجمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ کی پیشگوئی کر دی۔ا?ئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کسی بڑی ٹیم کو شکست نہ دے سکی اور سپر ایٹ مرحلے سے ہی باہر ہو گئی باسط علی نے کہا کہ کوچ مائیک ہیسن کی چھٹی ہو رہی ہے۔ گورے ہمیشہ برطرف ہونے سے بچتے ہیں تاکہ آگے دوسری جگہ چانس مل جائے اور میرا نہیں خیال کہ اب چیئرمین پی سی بی اس کو مزید رکھیں۔باسط علی نے یہ بھی کہا کہ میرا خیال ہے شاہین شاہ کی ون ڈے کی کپتانی کو بھی خطرہ ہے۔ اب سب نئے چہرے آئیں گے۔کامران اکمل نے کہا کہ مائیک ہیسن نے ورلڈ کپ میں جیسی ٹیم کھلائی اور جیسے فیصلے کیے، اس ورلڈ کپ کے بعد کوئی بورڈ تو انہیں اپنی نیشنل ٹیم کے لیے کوچ نہیں رکھے گا۔ البتہ لیگ میں یہ شاید چل جائے۔