پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کئی تبدیلیاں کیں، اپنی بہترین کرکٹ کھیلی،پریس کانفرنس
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان میں کھیل کو سمجھنے کی اچھی صلاحیت ہے، ان کی کپتانی میں مزید نکھار آئے گا۔مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کئی تبدیلیاں کیں اور اپنی بہترین کرکٹ کھیلی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 18 ماہ سے ہر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت رہا ہے، جبکہ پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ نے گزشتہ کچھ عرصے میں بہتری دکھائی ہے۔کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نمبر ون ٹیم ہے، ٹرائی سیریز چیلنجنگ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان کپتانی کی ذمہ داری سے محظوظ ہو رہے ہیں۔مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فتوحات میں گزشتہ کچھ عرصے سے مڈل آرڈر نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ایک سوال کے جواب میں مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ فاسٹ بولرز کی رفتار کے حوالے سے مشہور رہی ہے، شان ٹیٹ پاکستانی فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کریں گے۔