اسلام آباد( نیٹ نیوز ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ایرانی حکومت و عوام سے اظہار یکجہتی اور امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکہ، بھارت اور اسرائیل کو تثلیث خبیثہ اور ٹرمپ کی سربراہی میں بننے والے غزہ امن بورڈ کو ڈھکوسلا قرار دیا۔