بدعنوانی کیس :سول جج نسیم اختر ناز ملازمت سے برطرف

لاہور (زیڈ این این) لاہور ہائی کورٹ نے سول جج لاہور مس نسیم اختر ناز کو مس کنڈکٹ اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔عدالتی اعلامیے کے مطابق سول جج کے خلاف پنجاب سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 1999 کے تحت باقاعدہ محکمانہ کارروائی کی گئی۔ الزامات کی تحقیقات کے لیے انکوائری افسر مقرر کیا گیا جس نے شواہد اور سرکاری ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے  کے بعد الزامات کو درست قرار دیا اور بڑی محکمانہ سزا کے طور پر برطرفی کی سفارش کی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ انکوائری افسر نے متعلقہ جوڈیشل افسر کو اپنی سفارشات کے خلاف وضاحت پیش کرنے کا موقع فراہم کیا