وزیر اعلیٰ سکیورٹی کے لیے لوکیٹرز اور گاڑیاں خریدنے کے لیے فنڈز جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ خزانہ پنجاب نے سپیشل برانچ کو وزیر اعلیٰ سکیورٹی کے لیے لوکیٹرز اور گاڑیاں خریدنے کے لیے فنڈز جاری کرئیے ،  زرائع کے مطابق  صوبائی کابینہ نے فائیو جی لوکیٹرز اورگاڑیوں کی خریدادی کے لیے 62کروڑ 40لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی ، جس سے مذہبی،سیاسی اور سماجی سرگرمیوں کی نگرانی سپیشل برانچ کی ذمہ داری ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اہم شخصیات کی سرویلنس کے لیے لوکیٹرز اور گاڑیاں خریدی جائیں گی ، حکام کا کہنا ہے کہ فائیو جی لوکیٹرز کی خریداری کے لیے 586ملین جبکہ گاڑیوں کی خریداری کے لیے 38ملین ، ایک فائیو جی لوکیٹررکی قیمت 29کروڑ 30لاکھ روپے جبکہ ایک گاڑی کی قیمت 1کروڑ 90لاکھ روپے ہے ، لوکیٹرز اور گاڑیوں کی خریداری  رواں مالی سال 2025/26کے بجٹ سے کی جائے گی  جس کے لیے صوبائی کابینہ نے سپیشل سپلمنٹری گرانٹ منظوری دی ہے ، گاڑیاں اور لوکیٹرز خریداری کے بعد سپیشل برانچ پنجاب کے حوالے کئے  جائیں گے ،  حکام کا مزید کہنا ہے کہ لوکیٹرز اور گاڑیاں ملنے سے سپیشل برانچ کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہو گا۔