ایران جنگ مزید 10 روز جاری رہی تو میزائل ذخائر میں کمی کا خدشہ ہے: پینٹاگون کا انتباہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا ہے  اگر ایران کے ساتھ جنگ طویل ہوئی تو اس کے متعدد خطرات سامنے آ سکتے ہیں، جن میں اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر پر بھاری اخراجات بھی شامل ہیں۔پینٹاگون سے لیک ہونے والی اطلاعات کے مطابق اگر امریکا مزید 10 دن تک ایران پر حملے جاری رکھتا ہے تو اہم میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے خبردار کیا ہے کہ طویل جنگ کے نتیجے میں اسلحے کے ذخائر کی تیزی سے کمی اور ان کی دوبارہ تیاری پر غیر معمولی اخراجات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے