حجرہ شاہ مقیم میںملزمہ یاسمین نے آشنامحمد احمدکے ہمراہ اسلم کو زہریلا کھانا کھلا یا،مقدمہ درج
حجرہ شاہ مقیم (خصوصی رپورٹ)حجرہ بیوی نے آشنا سے مل کر خاوند کو زہر دے کر مبینہ ابدی نیند سلا دیا ،ملزمان فرار ہوگئے، حجرہ پولیس نے بیوی اور آشنا کے خلاف مقدمہ درج کر لیاحجرہ پولیس نے ملزموں کی اری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی قصبہ بونگہ اعوان میں افسوسناک واقعہ سامنے آگیا جہاں ظالم بیوی یاسمین بی بی نے ساتھی آشنامحمد احمدکے ہمراہ خاوند محمد اسلم کو زہریلا کھانا کھلا کر ابدی نیند سلا دیا ،ملزمہ یاسمین اور اس کا آشنا محمد احمد موقع سے فرار ہوگئے، حجرہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ،ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔