علاقہ غیر سے لاہور کروڑوں کی منشیات سپلائی

دوران چیکنگ پر گاڑی سے منشیات برآمد، 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ پولیس کی منشیات سپلائی کرنیوالوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ترجمان کے مطابق چوہنگ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو دوران چیکنگ پر گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی جس پر 3ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف چوکی انچارج شیر شاہ سب انسپکٹر محمد اسحاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان علاقہ غیر سے لاہورمنشیات منتقل کر رہے تھے جو انہوں نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنا تھی