فوری طور پر ملزم کے انتہا پسندانہ ماضی کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، حکام
برلن(آئی این پی)جرمنی میں ڈرائیور نے گاڑی راہ گیروں پر چڑھا دی جس کے باعث 2افراد ہلاک جبکہ 25زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ جرمنی کے شہر منہائم میں پیش آیا، پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے، گرفتار افراد جرمن شہری ہے جس کی عمر 40سال اور نام الیگزینڈر بتایا گیا ہے۔واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ملزم کے انتہا پسندانہ ماضی کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔