اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت وزیراعظم پروگرام برائے ہیپاٹائیٹس سی کا اجلاس ہوا۔ وفاقی سیکرٹری ایڈیشنل سیکرٹری سی او این ائی ایچ وفاقی ہسپتالوں کیسربراہان ڈی ایچ او کی شرکت ہوئی۔ ڈایریکٹر پروگرام نے اسلام اباد میں ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ کی پیش رفت بارے بریف کیا ۔مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعظم ہیپاٹائیٹس سی پروگرام بڑی اہمیت کا حامل ہے‘ہیپاٹائیٹس سی کے تقریبا ایک کروڑ سے زائد مریض ہیں ‘تمام اداروں کے سربراہان ہیپاٹائیٹس سی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں ‘ہیپاٹائیٹس سی کا خاتمہ ہمارا قومی مقصد ہے‘پاکستان نے ہیپاٹائیٹس سی کے خاتمے کیلئے مصر کے ماڈل کو اپنایا ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ مصر کی طرح ہم نے بھی اپنے ملک کو ہیپاٹائیٹس سی فری بنانا ہے۔ہیپاٹائیٹس سی کے خلاف جنگ میں تمام اداروں کا مربوط کردار ناگزیر ہے، یہ صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی مہم ہے، تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں،عوامی آگاہی مہم میں کو بڑھائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی سکریننگ ہو۔