تیز ، گرد آلود ہوائیں، ٹریفک پولیس الرٹ رہی

لاہور(کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواو ں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ کئی مقامات پر گرد آلود ہوائیں بھی(باقی صفحہ4بقیہ نمبر) چلتی رہیں۔ موسمی صورتحال کے پیش نظر سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں اور ٹریفک پولیس کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بوسیدہ درختوں، کمزور تعمیرات اور بڑے بل بورڈز کے قریب کھڑے ہونے یا گاڑیاں پارک کرنے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔ انہوں نے تمام سپروائزری افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ سید عبدالرحیم شیرازی نے موٹرسائیکل سواروں کو بالخصوص محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تیز ہوائوں کے دوران رفتار کم رکھیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔ سی ٹی او کے مطابق انڈر پاسز پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ٹریفک وارڈنز مختلف مقامات پر شہریوں کی رہنمائی اور مدد میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہے اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔