وکٹری پریڈ کے بعد ہلاکتوں پر بھارتی بورڈ کا فرنچائز کو اکیلا چھوڑنے کا فیصلہ

وکٹری پریڈ کے بعد ہلاکتوں پر بھارتی بورڈ کا فرنچائز کو اکیلا چھوڑنے کا فیصلہ

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری ارون دھومل اور آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے رائل چیلنجرز بنگلورو کی وکٹری پریڈ میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد ذمہ داری سے ہاتھ دھو لیا ہے۔

گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلورو نے 18 سال بعد آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا جس کے بعد ان کے مداح چنّاسوامی اسٹیڈیم کے باہر فتح کا جشن منانے جمع ہوئے۔ تاہم، اس دوران بھگڈر مچنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ٹیم کی جانب سے منعقد کی گئی اس وکٹری پریڈ میں کپتان، غیر ملکی کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف شامل تھے، لیکن ہجوم میں دھکا مکا اور بھگڈر نے تباہ کن صورت حال پیدا کر دی۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بورڈ کا فرنچائزز کی نجی تقریبات پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، اور آئندہ ایسی تقریبات کے لیے بڑا فیصلہ کرنا ہوگا۔

اسی طرح، آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے کہا کہ انہیں وکٹری پریڈ کا علم نہیں تھا، اور اس لیے انہیں اس واقعے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ انہوں نے اس حادثے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا اور اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، مگر ساتھ ہی کہا کہ وہ ایسے واقعات کے لیے جوابدہ نہیں ہیں جن پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں تھا۔یہ واقعہ بھارتی کرکٹ حلقوں میں تشویش کا باعث بن گیا ہے اور اس حوالے سے فرنچائز کی سکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔