بلوچستان میںعیدالاضحی کی تعطیلات میں ردوبدل، نیا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(آئی این پی)حکومت بلوچستان نے عیدالاضحی 2025 کی تعطیلات میں ردوبدل کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔میڈیا رپورٹ  کے مطابق  حکومت بلوچستان نے عیدالاضحی کی تعطیلات کیلئے جاری نوٹیفکیشن میں ترمیم کرکے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 6 جون سے 9 جون تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔ پہلے جمعرات سے اتوار تک دی گئی تھی۔