دبئی میں جائیداد کی قیمتوں میں بھاری کمی کا امکان

دبئی (آئی این پی)دبئی میں جائیداد خریدنے کے خواہش مند افراد کے لیے خوشخبری ہے۔ فچ ریٹنگز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق دبئی میں رہائشی ریئل اسٹیٹ کی قیمتوں میں رواں سال کے وسط سے لے کر آئندہ سال تک پندرہ فیصد تک کمی کا امکان ہے۔ یہ رجحان پراپرٹی مارکیٹ میں طلب اور رسد کے توازن کی بحالی کا مظہر ہے۔