دبئی،صوتی آلودگی میں کمی کیلئے ریڈار نصب، بھاری جرمانے

  دبئی (آئی این پی )دبئی پولیس نے شہریوں کی حفاظت اور سڑکوں پر سکون برقرار رکھنے  کیلئے  ایک  نئے اقدام  کا آغاز کیا  ہے۔ شہر میں بڑھتی ہوئی آواز کی آلودگی کو قابو میں رکھنے  کیلئے  نوائز ڈیٹیکشن رڈار نصب کیے جا رہے ہیں جو گاڑیوں سے نکلنے والی آوازیں اور شور پیدا کرنے والی آوازوں کی شناخت کریں گے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق  دبئی سیویلیٹی کمیٹی نے کہا ہے  کہ یہ ریڈار موڈیفائیڈ ایکزاسٹ، ہارن کے ضرورت سے زیادہ استعمال، اور گاڑی کے اندر بلند موسیقی کی نگرانی کریں گے