صدر ٹرمپ نے سٹیل و ایلومینیئم پر ٹیرف بڑھا کر 50فیصد کردیا

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سٹیل اور ایلومینیئم پر ٹیرف بڑھا کر 50فیصد کردیا۔ترجمان وائٹ ہائوس کیرولائن لیویٹ نے وائٹ ہائوس میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکی صدر ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔ امریکا میں غیرقانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔پریس بریفنگ کے دوران کیرولائن لیویٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہے غیرملکی قانونی طریقے سے کام کریں۔ جو ریاستی اہلکار ڈیپورٹیشن پر تعاون نہیں کرے گا انہیں سزائیں دی جائیں گی۔