حکومت کا نیٹ میٹرنگ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشز کے حوالے سے کوئی بھی تبدیلی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر برائے پاور ڈویڑن اویس لغاری کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں نیٹ میٹرنگ ریگولیشز کے حوالے سے غور کیا گیا۔ سولر ایسوسی ایشن، صوبائی حکومتوں کے نمائندے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے دی گء یتجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ریگولیشز کے حوالے سے کوئی بھی تبدیلی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا  حکومت کسی بھی کاروبار کو نقصان نہیں پہنچائے گی، ریگولیشز میں کوئی بھی تبدیلی صارفین کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی۔