فٹ رہنے کیلئے روٹی اور میٹھی چیزیں کھانا بند کریں:بلاول بھٹو

کراچی(آئی  این پی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کچھ ہی عرصے میں اپنا وزن کافی حد تک کم کرلیا ہے،جس کے بعد سوشل میڈیا پرقیاس آرائیاں جاری ہیں کہ انہوں نے کوئی سرجری کروائی ہے۔تاہم انہوں نے  اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے  روٹی اور میٹھی چیزیں کھانا بند کریں،اور ورزش شروع کریں،خود ہی فٹ ہوجائیں گے۔