جامعہ اشرفیہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحیم اشرفی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں علما، سیاسی و مذہبی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ مولانا حافظ فضل الرحیم کی قیادت میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد، ایم این اے حافظ نعمان، اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان بھی موجود تھے۔نمازِ جنازہ میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی، صوبائی وزیر بلال یاسین، مولانا امجد اور قاری حنیف جالندھری سمیت دیگر مذہبی و سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔شرکاء نے مولانا فضل الرحیم اشرفی کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیں کیں اور ان کے علمی، دینی اور تعلیمی خدمات کو سراہا۔ ان کی وفات سے دینی، تعلیمی اور مذہبی حلقوں میں گہرا صدمہ پایا گیا ہے۔