رانا زمان سعید کا انتخابی مہم کا آغاز نعت کے ریلیز کے ساتھ کرنے کا اعلان

لاس ویگاس(مانیٹرن ڈیسک ) نیواڈا- پاکستانی نژاد امریکی شہری اور آئی ٹی بیک گرائونڈ رکھنے والے سماجی و سیاسی رہنما رانا زمان سعید نے اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ اور روحانی آغاز ایک بین الاقوامی نعت کے ریلیز کے ساتھ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نعت رحمت کے خزانے (Mercy to the Worlds) کے عنوان سے 9 جنوری 2026 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔رانا زمان سعید، جو کلارک کائونٹی، نیواڈا میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات میں کلارک کائونٹی ریکارڈر کے عہدے کے لیے انتخابی میدان میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نعت امن، محبت، رحمت اور انسانیت کے عالمی پیغام کی ترجمانی کرتی ہے۔ ان کے مطابق نعت کا مقصد صرف ایک روحانی تخلیق پیش کرنا نہیں بلکہ مختلف ثقافتوں اور قوموں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک پاکستانی امریکن ہونے کے ناطے وہ اپنی ثقافتی اور روحانی اقدار کو امریکی معاشرے کے مثبت پہلوئوں کے ساتھ جوڑ کر خدمتِ خلق کے مشن کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں