صوبے بھر میں 41 شوگر ملوں نے 31 دسمبر تک 1 کروڑ 50 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن گنا کرش کیا
جڑانوالہ (خصوصی رپورٹ)پنجاب کی شوگر ملوں نے رواں کرشنگ سیزن کے ابتدائی 45 دنوں میں 13 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن چینی تیار کی ہے‘ جبکہ صوبے بھر میں کام کرنے والی 41 شوگر ملوں نے 31 دسمبر 2025 تک مجموعی طور پر 1 کروڑ 50 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن گنا کرش کیا۔ویلتھ پاکستان کو موصول ہونے والے محکمہ کین کمشنر پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق کرشنگ کے ابتدائی 45 دنوں کے دوران ریکوری کی اوسط شرح 9.43 فیصد رہی جو گزشتہ سال اسی مدت میں 9.01 فیصد تھی۔ریکوری میں یہ اضافہ بہتر معیار کے گنے اور ملوں کی کارکردگی میں بہتری کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں دستیاب مجموعی چینی کی مقدار، گزشتہ سیزن کے ذخائر سمیت، 14 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے اب تک 6 لاکھ 25 ہزار 341 میٹرک ٹن چینی فروخت کی جا چکی ہے، جو کل دستیابی کا 42.41 فیصد بنتا ہے۔یہ شرح گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.84 فیصد زیادہ ہے۔سال بہ سال موازنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سیزن کے دوران گنے کی کرشنگ میں 11 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا، جبکہ چینی کی پیداوار میں 1 لاکھ 56 ہزار 590 میٹرک ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب کے کین کمشنر امجد حفیظ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہتر نتائج کی بڑی وجہ قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور نگرانی کا نظام ہے