پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلے میں قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا چار کھلاڑیوں پر مشتمل پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا ہے۔
اس پیش رفت کے ساتھ ہی سیریز کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔کولمبو پہنچنے والے پہلے گروپ میں قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی شاداب خان، رانا فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سلمان مرزا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکی، فیلڈنگ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان بھی اس پہلے قافلے کے ہمراہ سری لنکا پہنچے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیم کے باقی کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان 5 جنوری کی سہ پہر لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ ٹیم کے ساتھ شامل ہو کر سیریز سے قبل پریکٹس سیشنز میں حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کی جا رہی ہے، جبکہ شائقین کرکٹ کو دونوں جانب سے سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔