اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ میں سیشن ججز کے اختیار کے تحت مقدمات کے ٹرانسفر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کرتے اور فریقین کو نوٹسز جاری کیے جانے کے حوالے سے مزید سماعت رواں ہفتے ہوگی عدالت نے فریقین سیجواب بھی طلب کررکھایے۔ سابقہ سماعت پرسپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر برہم ہوگئی تھی اور جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ ایسے حکم کو کیسے دفاع کریں گے؟سیشن جج مجسٹریٹ سے مقدمات منتقل کرسکتا ہے سیشن ججز سے مقدمات منتقلی کا اختیار ہائیکورٹ کے پاس ہییہ تو قانون کی الف ب ہے جو جج کومعلوم۔ہی نہیں انھوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے ہیں۔جسٹس مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔سابقہ سماعت کے دوراں سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیاکہ قانون کے مطابق سیشن جج ایک مجسٹریٹ سے دوسرے مجسٹریٹ کو کیس منتقل کرسکتا ہے۔جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ یہ جج تو لاہور ہائیکورٹ کی رجسٹرار بھی رہ چکی ہیں