وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی جائز ہے ، اطالوی وزیراعظم نے ٹرمپ کی حمایت کر دی

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مادورو کے حریف ایڈمنڈو گونزالیز کو صدر قرار د یدیا 
 مادورو کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا، ایسی مداخلت تسلیم نہیں جہاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہو
روم،لندن ،میڈرڈ،برسلز(آئی این پی )اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کی حمایت کردی۔ غیرملکی میڈیاپورٹ کے مطابق وزیراعظم جارجیا میلونی نے وینزویلا کی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی جائز ہے، امریکی کارروائی کو دفاعی اقدام قرار دیتے ہیں۔جارجیا میلونی نے کہاکہ اٹلی نے وینزویلا صدر کی خود ساختہ انتخابی فتح کو تسلیم نہیں کیا، ہم وینزویلا میں جمہوری انتقالِ اقتدار کی حمایت کرتے ہیں۔اطالوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ البتہ فوجی مداخلت آمریت کے خاتمے کا حل نہیں، وینزویلا میں مقیم اطالوی برادری کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔جارجیا میلونی نے کہا کہ حکومتوں کی تبدیلی کے لیے بیرونی فوجی طاقت کے حق میں نہیں