اسلام آباد، یونیورسٹی میں تیندوے کو پکڑنے کیلئے مانیٹرنگ کا عمل شروع

 یونیورسٹی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں
تیندوے کو پکڑنے کیلئے پنجرے پہنچا دیئے گئے،کیمپس میں ڈرون کے ذریعے مانیٹرنگ
؁اسلام آباد(آئی این پی )اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تیندوے کی موجودگی،اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور سی ڈی اے نے مشترکہ طور پر مانیٹرنگ کا عمل شروع کر دیا۔ تیندوے کو پکڑنے کیلئے پنجرے پہنچا دیئے گئے،کیمپس میں ڈرون کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے ۔ تیندوے کے پنجوں کے نشانات بھی مختلف مقامات سے مل گئے۔ انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔