بسنت فیسٹیول کے تین دنوں لاہور میں موسم خوشگوار

سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی دیکھنے میں آئے گی،  موزوں ہوا بھی چلے گی
لاہور(کرائم رپورٹر)بسنت کے موقع پر لاہور میں موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بسنت فیسٹیول کے تین دنوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔  ڈپٹی ڈائریکٹر ثاقب حسین کا کہنا ہے کہ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی دیکھنے میں آئے گی، بادلوں کے ساتھ ساتھ موزوں ہوا بھی چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ رات کو خنکی ہو گی اور درجہ حرارت کے بڑھنے کا بھی امکان ہے۔