کھلی چھت پرچار دیواری نہیں ہوگی تو سیفٹی کے لئے پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی
لاہور(کرائم رپورٹر)بسنت رولز کی خلاف ورزی پر پانچ سے سات سال قید، اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔لاہور میں بوسیدہ اورخطرناک عمارتوں کا سروے مکمل ہوچکا ہے ، سب سے فٹنس سرٹیفکیٹ لیے گئے ہیں۔کھلی چھت پرچار دیواری نہیں ہوگی تو سیفٹی کے لئے پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایمرجنسی کی صورت میں 51 ایمبولینس، 30 فائر بریگیڈ اور300 موٹرسائیکل ایمبولینس موجود ہوں گی۔