طبی میدان میں تاریخی انقلاب، سائنس کی نئی دریافت

لندن (آئی این پی )سائنسدانوں نے کیمبرج یونیورسٹی میں ایک تاریخی تجربہ کامیابی سے مکمل کیا ہے، جس میں انسانی اسٹیم سیلز کی مدد سے لیبارٹری میں خون کے خلیے تخلیق کیے گئے۔تحقیق کے مطابق اس جدید تکنیک سے انسانی ابتدائی نشوونما کے مراحل کی نقل ممکن ہوئی ہے، جو عام طور پر حمل کے چوتھے اور پانچویں ہفتے میں رونما ہوتے ہیں اور براہِ راست مشاہدہ مشکل ہوتا ہے۔تحقیقاتی ٹیم نے اسٹیم سیلز سے تین ڈھانچے تیار کیے، جنہیں ہیماٹوئڈ کہا جاتا ہے۔ یہ ڈھانچے خود بخود منظم ہو کر تقریبا دو ہفتوں میں خون پیدا کرنے لگے