واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے حیران کن تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ مشروم (فنگس) کو کمپیوٹر میموری ڈیوائسز کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں ماحول دوست اور دماغ جیسی ساخت رکھنے والے کمپیوٹرز بنانے کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔تحقیق کے مطابق شیٹاکے مشروم میں بجلی کو ذخیرہ کرنے اور منتقل کرنے کی صلاحیت پائی گئی ہے۔سائنسدانوں نے ان فنگس پر تجربات کر کے ثابت کیا کہ یہ بجلی کی مختلف حالتوں کو سوئچ کر سکتے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے کمپیوٹر چِپس میں ہوتا ہے