وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی زیر صدارت اتھارٹی کا دوسرا اجلاس
لاہور (کرائم رپورٹر) وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کو موثر ادارہ بنانے، سفر کو محفوظ بنانے اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے مختلف تجاویز پر غور آئیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا مقصد محفوظ ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنانا ہے۔ موٹر بائیکس کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے سے حادثات کی شرح میں بڑی کمی آئیگی۔ اتھارٹی کے تحت سڑکوں کا معیار اور ان کی حفاظت کیلئے بہتر اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا۔ محفوظ ڈرائیونگ کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کی جائیگی۔ پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں مسلسل انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ سستی اور معیاری پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے الیکٹرک اور ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ پر شفٹ ہو رہے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ عوام کو مزید جدید اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کریں۔