لاہور (کرائم رپورٹر) ایل ڈی اے کی رواں سال کی پہلی نیلامی 19 فروری کو ایکسپو سنٹر جوہر ٹا ئون میں ہو گی۔ جوہرٹا ئون اورجوبلی ٹا ئون میں واقع کمرشل و رہائشی پلاٹس نیلام کئے جائیں گے۔جیل روڈ پر واقع پرائم لوکیشن پر 10 کنال کا کمرشل پلاٹ، جوہر ٹا ئون فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر کے پلاٹس بھی نیلامی میں رکھے جائیں گے۔اسی طرح علامہ اقبال ٹا ئون،فیصل ٹا ئون ،سبزہ زار، ماڈل ٹاون ایکسٹیشنن، مصطفی ٹا ئون اور تا ج پورہ کے کمرشل پلاٹس بھی نیلام کئے جائیں گے۔