لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے میں شکایات کے ازالے کیلئے کمشنرنامزد کر دیا۔ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات کو نامزد کر دیا گیا۔شہری ایل ڈی اے سے متعلقہ شکایت اور مسائل کے حل کے لئے گریوینس ریڈریسل کمشنرسے رابطہ کر سکیں گے۔ سہولت مرکز پر شہریوں کی شکایات سے متعلق خصوصی کا ئونٹر قائم کیا جائے گا۔