سابق کپتان بابراعظم سے محبت کا اظہار کرنے والی دعا زہرہ نے کہا کہ انہیں بابراعظم پر کرش ہے اور ان پر ہونے والی ٹرولنگ ناپسند کرتی ہیں۔
دعا زہرہ نے اپنی محبت کا اقرار ایک نجی ٹی وی شو میں کیا اور کہا کہ وہ بابراعظم کے علاوہ کسی دوسرے کرکٹر میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔ انہوں نے بابراعظم کی تذلیل کرنے والوں سے درخواست کی کہ وہ ایسا نہ کریں۔پچھلے سال ایک اور اداکارہ نازش جہانگیر نے بابراعظم کے حوالے سے انسٹاگرام لائیو سیشن میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو وہ معذرت کریں گی، جس پر بابراعظم کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر نازش جہانگیر کو ٹرول کیا تھا۔دوسری جانب، بابراعظم کی فارم خراب ہے اور وہ حالیہ عرصے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، خاص طور پر چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل ہونے کے باوجود ان کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔