اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے میں نے خط دیکھا ہے اور نہ ہی پڑھا ہے، عمران خان نے خود بتایا ہے کہ آرمی چیف کو خط لکھا ہے ،وہ منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ،چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی نے میڈیا کی موجودگی میں کہا کہ میں نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے،خط کا کوئی رسپانس آتا ہے تو ویلکم کریں گے،بانی پی ٹی آئی نے خود خط مندرجات بتائے ،بانی پی ٹی آئی نے اپنے دل کا اظہار کھل کرکیا ہے ،خان نے کہا کہ نزلہ فوج پر گرتا ہے یہ نہیں ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج ہماری ہے ،اکتوبر میں فوج سے ہمارا رابطہ اسٹیبلش ہوا تھا،امن و امان کی صورتحال پر ہماری ایک میٹنگ ہوئی تھی،اس ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی تھی ،اس کے بعد کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے