ایف بی آئی نے 6 جنوری 2021 کو واشنگٹن میں کیپیٹل پر حملے سے ایک رات قبل بم نصب کرنے والے ملزم برائن کول جونیئر کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم کی عمر 30 سال ہے اور وہ وڈ برج، ورجینیا میں اپنے والدین کے ساتھ رہتا ہے۔حکام نے 5 جنوری کو ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور ری پبلکن ہیڈ کوارٹرز کی عمارتوں کے باہر بم نصب کرنے کی ویڈیو جاری کی تھی۔حکام نے دونوں بم ناکارہ بنا دیے تھے۔نشاندہی کے بعد 5 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔اٹارنی جنرل پام بونڈی نے گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔