لاہور میں گل داؤدی نمائش 2025 کا آغاز,200 اقسام کے پھول نمایاں

لاہور میں گل داؤدی نمائش 2025 کا آغاز,200 اقسام کے پھول نمایاں

 لاہور میں گل داؤدی نمائش 2025ء کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے جیلانی پارک میں منعقدہ نمائش کا افتتاح کیا۔

نمائش میں گل داؤدی کی 200 اقسام رکھے گئے ہیں جبکہ میری گولڈ پھول بھی اس کا حصہ ہیں۔ نمائش گاہ کو سبز ہلالی پرچم کی روشنیوں سے سجایا گیا ہے اور سنو کارنر سرد موسم کا حسین منظر پیش کر رہا ہے۔ آنے والوں کا استقبال خوبصورت دھنوں کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔افتتاح کے موقع پر مریم اورنگزیب نے انتظامات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اہلِ لاہور سے نمائش ضرور دیکھنے کی اپیل کی۔

سینئر صوبائی وزیر نے بہترین کارکردگی پر متعلقہ افسروں میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔تقریب میں صوبائی وزرا بلال یاسین، رانا سکندر، کاظم علی پیرزادہ، چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل، ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل بلوچ اور ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد بھی شریک تھے۔