کابل (آئی این پی )افغانستان میں طالبان حکومت نے کہا ہے کہ ایران میں مارے جانے والے دس افغان باشندوں کی لاشیں وطن پہنچ گئی ہیں۔صوبہ فراح کی طالبان انتظامیہ نے بی بی سی کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انھوں نے بدھ کو مارے جانے والے 11 میں سے 10 افغان شہریوں کی لاشیں وصول کر لی ہیں۔ایران سے ملحقہ صوبہ فراح پر قائم سرحدی بندرگاہ ابو نصر کے طالبان کمانڈر خطیب فراحی نے بتایا کہ کل 12 افراد تھے کہ جن میں سے تین یا چار فراح کے تھے اور باقی ہرات کے رہنے والے تھے۔ ان افغان شہریوں کو ابو نصر بندرگاہ کے راستے ایران میں غیر قانونی طور پر لے جایا گیا تھا۔ انھیں ایران میں گرفتار کیا گیا اور بے رحمی اور ظالمانہ طریقے سے مار دیا گیا