محکمہ اطلاعات پنجاب اورروڈا میں صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے معاہدہ

سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی،بر یگیڈیئر ریٹائرڈ منصور احمد جنجوعہ نے معاہدے پر دستخط کئے
 وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن ہر صحافی کو چھت ملے گی اور عملی طور پر کام شروع کر دیا گیا :طاہر رضا ہمدانی
وزیراعلی کی ہدایت پر صحافی برادری کو گھر بنانے کیلئے پلاٹ ارزاں نرخوں پر دے رہے ہیں:سی ای او روڈا عمران امین 
لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر محکمہ اطلاعات پنجاب اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا)کے مابین صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے معاہدہ طے پاگیا،سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی،بر گیڈیئر ریٹائرڈ منصور احمد جنجوعہ نے معاہدے پر دستخط کر دیے اس موقع پر عمران امین سی ای او روڈا،ارشد انصاری صدر پریس کلب لاہور،سینئر نائب صدر افضال طالب،عدنان ارشد  ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر عدنا ن رشید،عابد لطیف سندھو ڈائریکٹر تعلقات عامہ کے سمیت دیگر روڈاافسران بھی موجود تھے، معاہدے کے مطابق صحافیوں کو روڈا تین سے پانچ سال میں ڈیویلپ پلاٹ دیگا جس کے ضمن میں ابتدائی طور پر   62500روپے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں جمع کرانے ہونگے۔اس موقع پر  سیکرٹری اطلاعات پنجاب نے کہا  وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن ہر صحافی کو چھت ملے گی اور عملی طور پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں عمران امین سی ای او روڈا نے کہا  ہم حکومت پنجاب کی ہدایات پر صحافی برادری کو گھر بنانے کیلئے پلاٹ ارزاں نرخوں پر دے رہے ہیں اور یہاں کا معیا ر زندگی کسی طور پر چہار باغ سکیم سے کم نہ ہوگا۔اجلاس میں صدر ارشد انصاری نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور وزیر اطلات عظمی بخاری کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ان کا وشوں سے صحافیوں کو چھت کی فراہمی کا عملی کام شروع ہوگیا ہے لہذاکم تنخواہوں اور بیروزگاری کی وجہ سے ماہانہ قسط بھی مناسب رکھی جائے گی