56پولیس افسران کو نئے عہدے کے رینک لگائے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے 56 افسران کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔ سنٹرل پولیس آفس میں ترقی پانے والوں افسران کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پروموٹ ہونے والے سب انسپکٹرز کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سینئر پولیس افسران نے ترقی پانے والے سب انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ تقریب میں راولپنڈی ریجن کے سب انسپکٹرز کو پروموشن رینک لگائے گئے۔