مصر کے سلمان خلیل نے پاکستان نیوی فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ جیت لی

لاہور(نیٹ نیوز )مصر کے سلمان خلیل نے پاکستان نیوی فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی مصر کے سلمان خلیل نے پاکستان کے ناصر اقبال کو شکست دے کر پی این فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں مصر کے نمبر تین سیڈ سلمان خلیل نے پاکستان کے ناصر اقبال کو اسٹریٹ گیمز سے شکست دے دی۔مصر کے سلمان خلیل نے 12-14، 3-11 اور 11-13 سے کامیابی حاصل کی۔کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل امین فائنل کے مہمان خصوصی تھے، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اور سابق گورنر معین الدین حیدر بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی پاکستان نیوی کے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل امین کا کہنا تھا کہ پی این فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ پاک بحریہ کھیلوں کی سرپرستی کرتا رہے گا۔