اداکارہ تمنا بھاٹیا کا انکشاف: کیل مہاسوں کے علاج کیلئے صبح کا تھوک استعمال کرتی ہوں

اداکارہ تمنا بھاٹیا کا انکشاف: کیل مہاسوں کے علاج کیلئے صبح کا تھوک استعمال کرتی ہوں

ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کیل مہاسوں کے علاج کے طور پر صبح سویرے اپنا ہی تھوک استعمال کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنے فینز کو غیر روایتی بیوٹی ٹپ دیتے ہوئے حیران کردیا۔

ایکنی کے علاج کیلئے اداکارہ کا بیان
انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے جب اداکارہ سے اسکن بریک آؤٹ کا سوال کیا گیا تو تمنا بھاٹیہ نے بے تکلفی سے کہا:"تھوک، تھوک لگائیں۔"انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صبح کا پہلا تھوک (برش سے پہلے کا لعاب) دانوں کے علاج میں مدد دیتا ہے، اور اس بات کو سائنس بھی تسلیم کرتی ہے۔اداکارہ نے مزید کہا:"اگرچہ میں ڈاکٹر نہیں ہوں لیکن یہ میرا ذاتی تجربہ ہے، صبح کے وقت منہ میں اینٹی بیکٹیریل عناصر پیدا ہو چکے ہوتے ہیں جو پمپل کو خشک کرنے میں مدد دیتے ہیں۔"

اینٹی ایجنگ روٹین پر مشورہ
تمنا نے اپنی اینٹی ایجنگ روٹین کے بارے میں بتایا کہ:"25 سال کے بعد ہمیں اپنی روٹین میں اینٹی ایجنگ پراڈکٹس شامل کرنی چاہئیں۔ کیمروں کے سامنے رہنے کی وجہ سے میں نے 24-25 کی عمر میں اسکن کیئر پر خاص توجہ دی۔ بڑھاپے کے اثرات کم کرنے کیلئے اچھی ڈائٹ بھی اہم ہے، لیکن اس کیلئے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کیلئے کیا بہتر ہے۔"

سائنس کا مؤقف
دلچسپ بات یہ ہے کہ تمنا بھاٹیہ کے اس دعوے کو سائنس بھی سپورٹ کرتی ہے۔جرنل آف کاسمیٹک ڈرماٹولوجی میں شائع تحقیق کے مطابق انسانی لعاب میں جراثیم کش مرکبات پائے جاتے ہیں جو مہاسے پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔