کراچی: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن آج ہمیں متحد ہونا ہوگا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے 2019 میں کشمیریوں کے ڈیتھ وارنٹ نکالے، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا۔مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی دینے کی سازش کی جا رہی ہے، کشمیری جانتے ہیں کہ آزادی کی قیمت کیا ہوتی ہے۔ آج وہی مودی اور وہی آر ایس ایس ہے جس نے گاندھی کو قتل کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے میں بھی پاکستان پر بے بنیاد الزام لگایا گیا، بھارت فالس فلیگ آپریشنز کرتا رہتا ہے اور اس کے دہشتگرد نیٹ ورک مختلف ممالک میں بے نقاب ہو رہے ہیں۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مودی ہر آزادی پسند کو دہشتگرد قرار دینا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 50 لاکھ بھارتیوں کو ڈومیسائل دیے جا رہے ہیں تاکہ آبادی کا تناسب بدلا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے جبکہ اللّٰہ نے معرکہ حق میں پاکستان کو کامیابی دی۔