بھارت: سرکاری سکول کا انگریزی کا ٹیچر الیون نہ لکھ سکا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی (آئی  این پی )بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک سرکاری  سکول سے انگریزی کے استاد کی دلچسپ ویڈیو وائرل  ہے جس میں ٹیچر کو Eleven یعنی گیارہ کی اسپیلنگ لکھنے میں مشکل کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انگریزی کے استاد سے بلیک بورڈ پر Eleven لکھنے کو کہا گیا ہے لیکن وہ اسپیلنگ Eleven کے بجائے Aivene لکھ رہے ہیں جبکہ انہوں نے Nineteen (انیس)  کی جگہ Ninithin لکھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جب چھاپہ ٹیم کی جانب سے ٹیچر سے اس غلطی کی نشاندہی کی گئی تو ٹیچر کا کہنا تھا کہ ہم بچوں کو یہی پڑھاتے ہیں۔