چیف جسٹس چینی کی قیمتوں پر ازخود نوٹس لیں:تحریک تحفظِ آئین پاکستان

اسلام آباد (آئی این پی )تحریک تحفظِ آئین پاکستان نے چیف جسٹس پاکستان یحیی آفرید ی سے مطالبہ کیا ہے   شوگر انڈسٹری میں غیرقانونی پالیسیوں اور اقدامات پر کڑا احتساب  کیا جائے اور  چینی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ   تین رکنی ججز کمیٹی کو ریفر اور ازخود نوٹس لیاجائے ۔تحریک تحفظِ آئین پاکستان کی جانب سے  چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھاگیا ہے ۔ خط محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور مصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے ارسال  کیا  گیا۔خط کے متن کے مطابق شوگر انڈسٹری میں غیرقانونی پالیسیوں اور اقدامات پر کڑا احتساب ہونا چاہیے،