24 گھنٹے میں مختلف علاقوں میں 250 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 300 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق، 110 شدید زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 190 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثات زیادہ تر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے پیش آئے۔ٹریفک حادثات میں اضافے کے حوالے سے ریسکیو حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پیروی کریں اور محتاط ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں تاکہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔