ویب ڈیسک: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ دنوں میں اس کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلو ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ گوشت 730 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے، جو کہ شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔دوسری جانب زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے، مگر بازار میں اس کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں۔ حکومتی سطح پر قیمتوں کو مستحکم رکھنے کی کوششیں جاری ہیں، مگر مارکیٹ میں قیمتوں کے اضافے کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔