نیویارک(آئی این پی)اگر آپ موسم گرما کے دوران کہیں گھومنے جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو گوگل میپس میں اس حوالے سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔گوگل میپس کے اس فیچر کا مقصد صارفین کو موسم گرما کے دوران گھومنے کے لیے منصوبہ بندی کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ان میں سب سے نمایاں فیچر سکرین شاٹس سے مقامات کی نشاندہی کرنے اور انہیں کسی لسٹ میں محفوظ کرنے کا ہے۔اس فیچر سے صارفین کے لیے اپنے تفریحی سفر کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جائے گا۔