واشنگٹن (آئی این پی) گوگل نے خاموشی سے اپنی مقبول سروس میپس میں ایک دلچسپ تبدیلی کی ہے جس کا علم بیشتر افراد کو نہیں ہوسکا۔ 9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق گوگل میپس میں نئے گریڈینٹ آئیکون کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ نیا آئیکون بھی پرانے آئیکون کی طرح ایک پن پر مشتمل ہے مگر اسے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔ نئے آئیکون کا اوپری رِنگ کچھ پتلا کیا گیا ہے جبکہ اندرونی سفید دائرہ پہلے سے زیادہ بڑا ہے